آج چپ تعزیہ کے جلوس، کراچی کے کون کون سے روڈز بند؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
List of Karachi roads to be closed today due to the Chup Tazia procession

کراچی :ٹریفک پولیس نے آج ہونے والے چپ تعزیہ کے جلوس کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جلوسوں کو سہولت فراہم کرنے اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کئی اہم سڑکوں کو دن بھر بند کر دیا جائے گا۔

بند ہونے والی سڑکیں:
نشتر پارک
شاہ خراسان
ایم اے جناح روڈ
صدر دواخانہ
بمبئی بازار
تبت چوک
کریم آباد فلائی اوور تک واٹر پمپ
الطاف حسین بریلوی روڈ

متبادل راستے:
کشمیر روڈ، شاہراہ قائدین اور جیل فلائی اوور عام سفر کے لیے دستیاب ہیں۔
ناظم آباد سے لسبیلہ چوک تک جانے والوں کے لیے گارڈن ایریا کی طرف نشتر روڈ قابل رسائی ہے۔
لیاقت آباد سے تین ہٹی، لسبیلہ چوک اور سینٹرل جیل کے راستے کھلے ہیں۔
کشمیر روڈ کے راستے نمایش تک سوسائٹی لائٹ سگنل ایک آپشن ہے۔
گرومندر سے بہادر یار جنگ روڈ اور سولجر بازار کی سڑکیں سفر کے لیے کھلی ہیں۔

ٹریفک کا رخ:
ناظم آباد ٹریفک کو لسبیلہ چوک کے راستے کی طرف موڑ  دیا گیا۔
لیاقت آباد سے آنے والی گاڑیاں تین ہٹی سے لسبیلہ چوک کی طرف موڑ دی گئیں۔
گارڈن سے ایم اے جناح روڈ جانے والی ٹریفک انکل سوریا سے گل پلازہ کی طرف موڑ دی گئی۔

Related Posts