جماعت اسلامی کے سینئر رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اہلیہ اور جماعت اسلامی کے درجن بھر کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا۔
رہنما جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے انہیں زبردستی دھکے دیتے ہوئے پولیس وین میں پھینک دیا اور گرفتار کرکے لے گئی۔
سینیٹر مشتاق احمد خان کئی ماہ سے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں سیو دی غزہ کے عنوان سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔
اس سے پہلے بھی جماعت اسلامی کے رہنما کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم اس بار پولیس نے انہیں بیس دیگر کارکنان کے ہمراہ ڈی چوک سے حراست میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے ساتھ ان کی اہلیہ جماعت اسلامی کی رہنما حمیرا طیبہ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد خان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔