بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید

اسلام آباد:  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔ اس کے ردِ عمل میں پاک فوج کی طرف سے بھی مؤثر اور بھرپور کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ بھارت کے کئی بنکرز بھی تباہ ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے گزشتہ روز میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو آگاہ کیا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ بڑھا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی بھرپور کارروائی سے بھارتی بنکرز بھی تباہ ہو گئے اور تاحال بھارت اور پاکستان کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ٹوئٹر پر شہداء کی تصاویر جاری کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ نائیک تنویر شہید پاک فوج میں گزشتہ چودہ برس سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ شہید کے ورثاء میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے لارنس نائیک تیمور شہید گزشتہ آٹھ برس سے پاک فوج میں تھے۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹی ہے جبکہ خانیوال کے سپاہی رمضان شہید تین سال سے پاک فوج کے لیے فرائض انجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیئے: لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی محمد شیراز شہید

Related Posts