سنگدل باپ نے 2نومولود جڑواں بیٹیوں کو پانی کے ڈرم میں ڈبو کر مارڈالا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنگدل باپ
(فوٹو: آن لائن)

کوہاٹ میں سنگدل باپ نے 2 نومولود بیٹیوں کو پانی کے ڈرم میں ڈبو کر مار ڈالا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے شقی القلب شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں بیٹے کی خواہش نے 2 جڑواں بیٹیوں کی جان لے لی۔ ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کے قاتل کو کڑی سزا دلوائی جائے گی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اسے بیٹیاں پسند نہیں تھیں۔

سنگدل باپ نے بچیوں کو پانی کے ڈرم میں ڈبویا، پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کے باعث دونوں نومولود بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ ملزم نے ان کو دفنا دیا اور بیوی کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو طلاق دے کر اسے بھی قتل کردے گا۔

واقعے کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار قاتل کی نشاندہی پر عدالت کی اجازت سے قبر کشائی کی گئی، جس کے بعد بچیوں کی میتوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بچیوں کو پانی میں ڈبو کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بچیوں کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہونے کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔ میانوالی سے تعلق رکھنے والا ملزم کوہاٹ کے نواحی گاؤں میں ملازمت کرتا ہے۔

Related Posts