بارش زیادہ ہوئی تو اس سے نمٹنے کی سکت نہیں، سعید غنی نے تسلیم کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعید غنی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے تسلیم کیا ہے کہ اگر بارش زیادہ ہوئی تو سندھ حکومت کے اداروں میں اس سے نمٹنے کی سکت نہیں ہے۔ عوام دعا کریں کہ بارش اتنی ہی ہو کہ حکومت سنبھال سکے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں بھی شدید بارش ہوسکتی ہے۔ صوبائی حکومت نے بارش سے نمٹنے کیلئے مئی سے تیاریوں کا آغاز کیا تھا۔

گفتگو کے دوران وزیر بلدیات نے کہا کہ اگر زیادہ بارش ہوئی تو ہمارے اداروں میں اتنی سکت نہیں ہے کہ مسئلوں کو حل کرسکیں۔ جب بارش ہورہی ہوتی ہے تو زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جو اس کے پانی کو جمع نہ ہونے دے۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ بہت زیادہ بارش ہوئی تو پانی جمع ہوگا اور مسائل بھی ہوں گے۔ سندھ حکومت نے نکاسئ آب کیلئے اس بار پہلے سے زیادہ انتظامات کیے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔

آج بھی کراچی کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گٹر ابل پڑنے کے واقعات کے باعث سڑکیں اور گلی محلے ندی نالے بن گئے۔ عوام کی بڑی تعداد گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر جانے کیلئے مشکلات کا شکار ہے۔

Related Posts