کراچی کے شہری ہوشیار، اتوار سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو

محکمہ موسمیات نے اتوار سے کراچی میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جمعے کی صبح 8 سے ہفتے کی صبح 8 بجے کے دوران سب سے زیادہ کیماڑی میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پی اے ایف مسروربیس پر 20، صدر / قائدآباد میں 19، اورنگی ٹاؤن میں 18، کورنگی میں 16، ڈی ایچ اے میں 15، پی اے ایف فیصل بیس پر 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نئے الرٹ کے مطابق طاقتورمون سون ہواؤں کا سلسلہ مسلسل بھارتی راجستھان اوربحیرہ عرب سے سندھ پراثراندازہورہا ہے جس کے باعث اتوار کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش ہونے کی توقع ہے۔

6 اگست تک جیکب آباد، شکارپور، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، نوشہروفیروز، شہید بے نظیرآباد سمیت دیگراضلاع میں بارش کا امکان ہے جبکہ مذکورہ دورانیے میں حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اورتھرپارکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسلادھاربارشوں کی وجہ سے خیرپور، سانگھڑ، میر پور خاص، عمر کوٹ، نوشہر و فیروز، دادو، جامشورو کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔

Related Posts