لاہور سمیت دیگر شہروں میں شدید بارشیں، پانی گھروں میں داخل ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شدید بارشیں
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں، بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا، گھروں میں داخل ہوگیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ شہر لاہور میں بارش کا 44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کو مون سون کا ہیوی اسپیل لے ڈوبا، ملک کے دیگر شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے دارالحکومت میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں، گلیاں اور محلے ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگے۔

شہرِ لاہور میں جیل روڈ انڈر پاس پانی سے بھر گیا۔ نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ دفاتر جانے والے شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز بارش کے پانی میں پھنس کر بند ہوگئیں۔ گجومتہ میں گھر کی چھت گرنے سے 1بچی جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

شدید بارش کے باعث لاہور میں ڈی سی آفس کی دیوار گر گئی۔ لاہور میں سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ پر 337 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ نشتر ٹاؤن میں 250، جوہر ٹاؤن میں 220 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ رائیونڈ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہوگیا۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گلیاں   اور بازار ندی نالے بن گئے۔ پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔

گجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف دیگر شہروں میں بھی بادل برس پڑے جن میں سمندری، مریدکے اور شیخوپورہ جیسے شہر شامل ہیں۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related Posts