کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے جاری ہلکی پھلکی اور موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کا پانی جمع ہونے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی۔ آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، ایم اے جناح روڈ،اسٹیڈیم روڈ، گلشن اقبال، اسکیم 33، بلدیہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن اور نیا ناظم آباد کے علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

نیو کراچی، کلفٹن، کیماڑی، نارتھ ناظم آباد، سی ویو، بلوچ کالونی، شارعِ فیصل، گلشنِ حدید، اسٹیل ٹاؤن، بن قاسم، عبداللہ گوٹھ، بھینس کالونی، منزل پمپ، قائد آباد اور ملیر کے علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

بارش کے باعث سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی اور کسی قدر موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار رہا۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کے روز شہر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

Related Posts