آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اینی میٹڈ فلم اسپیل باؤنڈ کا مزاحیہ ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ شہزادی کے والدین یعنی بادشاہ اور ملکہ خونخوار جانور بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس کی جانب سے جاری ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ شہزادی ریچل زگلر کو ایلین شہزادی کا خطاب دیا جاتا ہے کیونکہ پراسرار حالات کے تحت اس کے والدین خونخوار جانور بن چکے ہیں، جو انسانوں اور جانوروں کو نگل جاتے ہیں۔
مزاحیہ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ شہزادی کے والدین ایک تاریک جنگل میں جاتے ہیں اور جب لوٹتے ہیں تو جانور بن چکے ہوتے ہیں اور ملکہ دو افراد کو ایک ہی جھٹکے میں نگل جاتی ہے جس پر شہزادی اسے ڈانٹتی ہے تو وہ قے کرکے دونوں افراد کو بادشاہ کے منہ پر دے مارتی ہے۔
سلطنت کی فوج شہزادی کے والدین کے خلاف ہوجاتی ہے اور انہیں زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔ شہزادی سپاہیوں کو سمجھاتی ہے کہ یہ بادشاہ اور ملکہ ہیں، لیکن انہیں پنجروں میں بند کرکے ایک انجانے سفر پر بھیج دیا جاتا ہے جہاں باپ اور ماں شہزادی کیلئے سواری کا کام کرتے ہیں۔
گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے ٹریلر کو 55 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور ناظرین کی تعداد میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک ٹریلر کی ویڈیو کو 4 ہزار 400 سے زائد مرتبہ لائیک کیا جاچکا ہے۔ نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اس کہانی میں شہزادی اپنے خونخوار والدین کو دوبارہ پہلی شکل پر واپس لانے کیلئے مشکلات سے گزرتی ہے۔