ملک بھر میں بارشیں، آسمانی بجلی گرنے اور حادثات سے متعدد افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں بارشیں
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشیں جاری ہیں، آسمانی بجلی اور دیگر حادثات کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف حصوں میں ہلکی پھلکی اور موسلا دھار بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی، بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشیں جاری رہیں گی۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کوالرٹ جاری کردئیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت زیریں سندھ کے شہروں حیدرآباد، نواب شاہ، سانگھڑ، میرپورخاص اور  دادو  میں بوندا باندی اور موسلا دھار بارش ہورہی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ کراچی میں یوپی موڑ، سرجانی ٹاؤن دو منٹ چورنگی، ناگن چورنگی، شادمان ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلشن اقبال میں بھی بارش ہوئی تاہم متعدد علاقوں میں بارش رک چکی ہے۔

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، ایک اور واقعے میں بچی سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مُون سون بارشوں کا دوسرا اور طاقت ور اسپیل بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں بارش ہوئی۔

بلوچستان کے علاقوں زیارت، سنجاوی، دکی، ہرنائی، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوا تاہم برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں جنوبی وزیرستان مانسہرہ اور صوابی میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں جھنگ، وہاڑی، بورے والا، میلسی، چیچہ وطنی، سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم، رحیم یارخان، منڈی بہا الدین، بھکر، شکر گڑھ اور ظفروال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔آزاد کشمیر میں ڈھیری چوہدریاں کے مقام پر میر پور کوٹلی مرکزی شاہراہ دونوں اطراف سے بیٹھ گئی ہے۔

اس کے علاوہ بالائی وادی نیلم، گُریس، ضلع باغ، دھیرکوٹ، مظفرآباد، میرپور، کوٹلی، سماہنی، سدھونتی اور بھمبر کے علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔راولپنڈی اسلام آباد میں بھی موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی صورتحال مخدوش ہوچکی ہے۔

نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی 13فٹ بلند ہوگیا۔ واسا کی ہدایت پر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ واسا کی ٹیموں نے ہیوی مشینری کی مدد سے نشیبی علاقوں میں نکاسئ آب کے فرائض انجام دئیے۔ راولپنڈی کی پشاور روڈ پر کرنٹ لگنے کے باعث ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں سی ڈی اے کی فیلڈ ٹیمیں نکاسئ آب کیلئے متحرک ہوگئی ہیں۔

Related Posts