سابق گورنر عشرت العباد کا جلد پاکستان لوٹنے، پارٹی بنانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عشرت العباد
(فوٹو: ہماری ویب)

کراچی: سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان لوٹنے اور پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نئی سیاسی جماعت میں ایم کیو ایم کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ہم نئی سیاسی جماعت بنائیں گے اور اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایم کیو ایم (پاکستان) کو نئی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔

گفتگو کے دوران سابق گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم بچا ہے، ملکی معیشت بہتر کرنی ہے تو بدعنوانی کے خلاف کڑے احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ اگر گورننس ن اکام ہوگئی تو صورتحال کسی بھی رخ کو اختیار کرسکتی ہے۔

سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حدوں کو چھوتا نظر آتا ہے اور امن و امان کی صورتحال بھی ابتر ہے۔

ماضی کی سیاسی سرگرمی

ماضی میں بھی سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سیاسی طور پر متحرک نظر آئے۔ 2019 میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے ملاقات کی تھی جس میں ملکی صورتحال، سندھ کے مسائل اور اوور سیز پاکستانی کمیشن پر گفتگو ہوئی تھی۔

اس موقع پر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ (اس وقت کے) میئر کراچی وسیم اختر اور صوبائی وزیر ناصر حسین میں ملاقات ہوئی،دونوں ایک پیج پر آئے،پنجاب کی طرح سندھ میں بھی اوورسیز پاکستانی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔

Related Posts