دپیکا اور رنویر سنگھ کی لندن کے مختصر دورے کے بعد ممبئی واپسی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
(فوٹو: انسٹاگرام)

بالی ووڈ کی اداکار جوڑی دپیکا اور رنویر سنگھ لندن کے مختصر دورے اور بے بی مون کے بعد بھارت کے ساحلی شہر ممبئی واپس آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ جب ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو انہوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام رکھے تھے۔ ایسے میں پاپا رازی کی خصوصی فرمائش پر دونوں اداکاروں نے مسکرا کر ایک تصویر بھی کھنچوالی۔

سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دونوں کو ائیرپورٹ چھوڑنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سمبا کے اداکار رنویر سنگھ دپیکا پدوکون کیلئے کار کا دروازہ کھولتے نظر آئے اور انہوں نے بیٹھنے میں اپنی شریکِ حیات کی مدد بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ائیرپورٹ سے نکلنے کے بعد دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ اپنے گھر جا پہنچے۔ دپیکا پدوکون نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا جبکہ رنویر سنگھ نے سفید ٹی شرٹ کے ساتھ بلیک کوٹ پہنا ہوا تھا۔ اس سے قبل لندن کے سیر سپاٹوں کے دوران بھی دونوں فنکاروں کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

وائرل بھایانی کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تصویر میں رنویر سنگھ اور دپیکا پدوکون کو لندن کے ایک کیفے میں دیکھا گیا، ان کی تصاویر لندن کی گلیوں میں سخت سکیورٹی کے ساتھ بھی وائرل ہوئیں جس میں 3 باڈی گارڈز بھی دونوں فنکاروں کے ہمراہ نظر آئے تھے۔

Related Posts