مشہور بھارتی گلوکار اور موسیقار وشال دادلانی چندی گڑھ کے ہوائی اڈے پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سیکورٹی اہلکار کی حمایت میں آگئے، معطل خاتون افسر کو مدد کی پیشکش بھی کردی۔
یہ واقعہ جو کسانوں کے بارے میں کنگنا رناوت کے تبصرے پر اختلاف کی وجہ سے پیش آیا، جس کی وجہ سے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے افسر کو معطل کردیا، جس کی شناخت کلوندر کور کے نام سے ہوئی ہے۔
کنگنا رناوت جو اپنے متنازعہ بیانات اور اوٹ پٹانگ طبیعت کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے مبینہ طور پر ایسے تبصرے کیے جو کسانوں کے تئیں بے عزتی سمجھے جاتے تھے۔ ان کے متنازعہ بیان نے کور کو مشتعل کیا جس نے غصے میں اداکارہ کو تھپڑ مار دیا۔
اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وشال دادلانی نے کہا کہ “میں تشدد کی حمایت نہیں کرتا “لیکن میں اس غصے کو سمجھ سکتا ہوں جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس واقعے میں کلوندر کور اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے تو وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسے کہیں اور ملازمت مل جائے۔
اس واقعے پرسوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جب کہ کچھ تشدد کے عمل کی مذمت کرتے ہیں، دوسرے کسانوں کے احتجاج کے ارد گرد کشیدہ ماحول کو دیکھتے ہوئے افسر کے ردعمل سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔