آئر لینڈ کے دورے کیلئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو ویزہ نہیں مل سکا جس کے نتیجے میں پہلے میچ میں محمد عامر کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق 4سال بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ تاحال جاری نہ ہوسکا جس سے یہ سوال پیدا ہوگیا کہ محمد عامر آئرش ٹیم کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں شریک ہوسکیں گے یا نہیں؟
نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر اپنی اہلیہ کے باعث برطانوی شہریت رکھتے ہیں جبکہ سال 2018 میں آئرلینڈ کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویزے میں تاخیر پر محمد عامر سے رابطے میں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ویزہ جاری کرنا آئرلینڈ کی ذمہ داری ہے۔ قومی ٹیم کا 17 رکنی اسکواڈ دبئی سے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن جا پہنچا ہے جبکہ اسپنر شاداب خان اور حسن علی نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا۔ قومی ٹیم جمعرات کے روز ٹریننگ شروع کرے گی۔