خضدار میں بم دھماکے سے شہید ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی پہلی برسی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس ایچ او سی ٹی ڈی
(فوٹو: آن لائن)

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی شہادت کو 1 سال مکمل ہوگیا۔ایس ایچ او شربت خان کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1 سال قبل اپریل 2023ء کے دوران خضدار میں دہشت گردوں نے جھالاوان میڈیکل کالج کے قریب ایس ایچ او سی ٹی ڈی خضدار شربت خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں زوردار بم دھماکہ ہوا اور ایس ایچ او شربت خان شہید ہوگئے۔

شہید ایس ایچ او کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کے متعلق خضدار پولیس کا کہنا تھا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ حملے میں شربت خان کے علاوہ کسی اور شخص کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، تاہم فوری طور پر کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران بھی ضلع خضدار میں دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا۔ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اموات ہوئیں۔بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  8 اپریل کو خضدار میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں نے دھماکا موٹر سائیکل ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے خضدار کے علاقے عمر فاروق چوک کے قریب کیا۔

Related Posts