تیسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
شاداب خان 41 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ بابر اعظم نے 37، صائم ایوب نے 32، عرفان خان نے 30 اور محمد رضوان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیکب ڈفی اور مائیکل پریسویل نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ پر عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی 7 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔