مرد ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا، مریم نفیس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

A man cannot do justice to more than one wife: Mariyam Nafees
PHOTO: ONLINE

اداکارہ مریم نفیس نے ایک سے زائد شادی کرنے والے مردوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ وہ اس بات کا احترام کرتی ہیں کہ اسلام مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے تاہم میں ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ بہت کم خواتین ایسی ہیں جو اس حقیقت کو برداشت کر سکتی ہیں کہ ان کے شوہر دوبارہ شادی کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرا شوہر دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہے تو میں اسے منع نہیں کروں گی بلکہ اس سے طلاق مانگوں گی۔

Mariyam Nafees

مریم نفیس نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی شادی سے خوش نہیں ہے تو اسے ضرور اس شادی کو ختم کر کے دوبارہ شادی کرنی چاہیے یا پھر تیسری شادی کرنی چاہیے لیکن ایک وقت میں ایک سے زیادہ بیویوں کے درمیان انصاف کرنا مشکل ہے کیونکہ ہمارے مذہب میں بھی اس کی وضاحت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل معروف اینکر کرن ناز نے ایک پروگرام میں اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مشہور خواتین سے بار بار شوہر کی دوسری شادی کا سوال کیا جارہا ہے۔

Related Posts