قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد یونائٹیڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کوبیٹنگ کی دعوت دی۔ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے دوران تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنے دونوں میچ جیت کر شاندار آغاز کرچکی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹیڈ نے اپنا ایک میچ جیتا جبکہ دوسرا ہارا ہے۔ بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد اسلام آباد کے اوپنر ایلیکس ہیلز نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 9 گیندوں پر 21 رنز بنائے، 1 چوکا اور 2 چھکے بھی لگائے۔
اوپنر کولن منرو 16 گیندوں پر 16رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ سلمان علی آغا نے ابتدائی 11 گیندوں میں 22 رنز بنا لیے ہیں۔ اسلام آباد نے 6 اوورز میں 10 کے رن ریٹ کے ساتھ 60 رنز بنا کرمیچ کا ایک شاندار آغاز کیا۔
بعد ازاں ایلیکس ہیلز کو عقیل حسین کی گیند پر رائیلی روسو نے کیچ آؤٹ کردیا۔ اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کریز پر موجود ہیں جبکہ کولن منرو 22 گیندوں پر 20 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر ردرفورڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔