عمران خان کا فوج سے کسی مقام پر اختلاف نہیں۔شیرافضل مروت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیر افضل مروت
این اے 41 سے شیر افضل خان مروت جیت گئے

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کے ساتھ کسی مقام پر اختلاف نہیں کرتے، انہوں نے بارہا کہا کہ ہمارا اختلاف نہیں اور بہت سی چیزوں کیلئے ہم فوج پر انحصار کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے گھر پر ریڈ کے کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت میں ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا ملازم کل گھر واپس آگیا تو میری اس سے بات چیت ہوئی تھی۔ اس نے بتایا کہ اسے 2 جوڑے کپڑے ملے اور علاج بھی اچھا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ عدالت نے آج داد رسی پر درخواست نمٹا دی، کل میری درخواست پر مقدمہ درج ہوا تھا، میرے گھر 2 درجن لوگ گھسے۔ انہوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ واردات کے دوران گھر کے کیمرے خراب تھے۔ آئندہ 15روز میں انٹرا پارٹی انتخابات ہوں گے، ہمیں تحریکِ انصاف کو متحرک کرنا ہے۔ اس بار تمام پارٹی ورکر انتخابات کا حصہ بنیں گے۔ 

Related Posts