وفاقی کابینہ، 35افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور دیگر جسائم میں ملوث 35افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے 4 افراد کو یک وقتی اجازت کے تحت بیرونِ ملک جانے کی منظوری دی جبکہ 26 افراد کے کیسز کو مختلف وجوہات کی بنیاد پر مؤخر کردیا۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق بدعنوانی، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور دیگر کیسز میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر لیے گئے جس کیلئے وزارتِ داخلہ نے سمری بھیجی تھی۔

وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔ کابینہ نے 30افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز جمعرات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا تھا۔ کابینہ ڈویژن سے اجلاس کیلئے 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد ن لیگ اور پی پی پی کی جانب سے حکومت سازی پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔ نئی وفاقی کابینہ کیلئے صدر اور وزیراعظم کے ناموں پر اتفاق کر لیا گیا۔

 

Related Posts