آرمی چیف توسیع کیس: سپریم کورٹ 20 دسمبر تک تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف توسیع کیس: سپریم کورٹ 20 دسمبر تک تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی
آرمی چیف توسیع کیس: سپریم کورٹ 20 دسمبر تک تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر کیس کا  تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ 20 دسمبر تک جاری کرے گی، چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ ریٹائرمنٹ سے قبل اہم فیصلہ جاری کریں گے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ گزشتہ سال ماہِ جنوری میں سپریم کورٹ کے اعلیٰ ترین جج مقرر ہوئے جو 20 دسمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، جبکہ انہوں نے اس سے  قبل تاریخی فیصلے کے حوالے سے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز تقریب  سے  خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان تفصیلی فیصلے پر کام کر رہے ہیں۔ فیصلے کو حتمی تحریری صورت میں لایا جارہا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لاہور کے پی آئی سی واقعے کی مذمت کی اور اسے افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیر سماعت ہونے کی وجہ سے اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کروں گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ماڈل کورٹس کے ذریعے تیز تر انصاف کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ نظام میں رہتے ہوئے ہم نے انصاف میں تاخیر کے عمل کو مختصر کرنے پر کام کیا۔ ریاست نے  گواہوں کو لانے کی ذمہ داری مدعی پر عائد کی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے گواہوں کو لانا ریاست اور پولیس کی ذمہ داری قرار دی۔ اس سے 17 روز کے اندر چالان پیش کرنا ممکن ہوا۔ کیسز ماڈل کورٹس منتقل کرنے کی درخواستیں اس لیے آئیں کہ فیصلہ جلدی ہوتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں  توسیع پر قانون سازی کے لیے پارٹی رہنماؤں سے رابطہ شروع کیا جبکہ معاملے پر حکومت اپوزیشن مذاکرات بھی شروع ہوئے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر ، وزیر دفاع پرویز خٹک، قائدِ ایوان شبلی فراز اور اسپیکر اسد قیصر کی 3 روز قبل  وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی جس کے دوران قانون سازی پر مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں: قانون سازی پر اتفاقِ رائے کے لیے  مذاکرات شروع

Related Posts