کراچی: جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف شہر کے اہم مقامات پرکل دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فارم 45 جمع کرلیں، ہرمحاذ پر مینڈیٹ کیلئے لڑیں گے۔ جن غباروں میں زبردستی ہوا بھری گئی وہ جلد پھٹنے والے ہیں.
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نتائج بازیاب کروانے کیلئے جدوجہد کریں گے۔ کراچی کے 8 بڑے مقامات پر کل دھرنے دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ کسی صورت مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔
شہر قائد میں جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے جاگیرداروں اور انکے آلہ کاروں کو مسترد کردیا ہے.