اسلام آباد سمیت ملک کے اہم شہروں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اکثر علاقوں میں زلزلے کی شدت 5.9 رہی۔
راولپنڈی ، لاہور، پشاور، سرگودھا، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، بنوں، جھنگ، چنیوٹ، مہمند، چارسدہ، حافظ آباد، حجرہ شاہ مقیم، بورے والا، کوہاٹ، دیر بالا، شما لی وزیرستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صبح 6 بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے صبح 6 بجے کے قریب محسوس کیے گئے جس کے خوف سے لوگ بستر چھوڑ کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مرکز برائے زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز279 کلومیٹر گہرائی میں افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں تھا۔
مزید پڑھیئے: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ آج کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کریں گے۔