ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

آج کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا، سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ گئی۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا۔

10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 413 روپے پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 2048 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام کے موقع پر 796 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 796 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 799 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 229 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 77 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 32 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی، اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 8 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63,885 جبکہ کم ترین سطح 63,176 پوائنٹس رہی۔

Related Posts