پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 796 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 796 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام کے موقع پر 796 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 796 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 799 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 229 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 77 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 32 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی، اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 8 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63,885 جبکہ کم ترین سطح 63,176 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا، آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا۔

10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 413 روپے پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 2048 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔

Related Posts