ٹیلر سوئفٹ نے نیا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے موسیقی کی دنیا کا ایک نیا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور ان کے البم کو ’البم آف دی ایئر‘ کا گریمی ایوارڈ چوتھی بار مل گیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں اتوار کو ہونے والی تقریب ایوارڈز کی تقریب میں زیادہ تر انعامات خواتین فنکاروں کے حصے میں آئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹیلر سوئفٹ آج کل اپنے کنسرٹس کے سلسلے میں ایک ایسے دورے کے وسط میں ہیں، جس میں وہ مختلف ممالک میں پرفارم کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اپریل میں اپنا نیا البم بھی ریلیز کریں گی۔

34 سالہ گلوکارہ کے البم ’مڈ نائٹس‘ کو سال کے بہترین البم کا انعام دیا گیا ہے، جس سے موسیقی کی دنیا کے لیجنڈز فرینک سیناترا، پال سائمن اور سٹیو ونڈر کے اس اعزاز کی چمک کم ہوئی ہے جو ان میں سے ہر ایک کو تین، تین بار ملا تھا۔

جس وقت ان کے نام کا اعلان کیا گیا اس وقت وہ اسٹیج پر موجود تھیں، اس وقت وہ جھوم اٹھیں اور کہا کہ گانے لکھتی اور گاتی رہیں گی۔

بیلے ایلش کے گانے ’واٹ واز آئی میڈ فار‘ کو سال کا بہترین گانا قرار دیا گیا، جو انہوں نے فلم ’باربی‘ کے لیے لکھا تھا۔

اسی طرح مائلی سائرس کے’فلاورز‘ نے سال کے بہترین ترانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اسی طرح نئے آنے والے فنکاروں میں آر اینڈ بی اور پاپ سنگر وکٹوریو مونیٹ کو قرار دیا گیا۔

فاتحین کے ناموں کا انتخاب جس جیوری نے کیا اس میں موسیقار، پروڈیوسرز، انجنیئرز اور موسیقی کے شعبے سے وابستہ دیگر ماہرین شامل تھے۔

Related Posts