آئندہ 2 روز میں ملک میں سردی کی لہر آنے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ 2 روز میں ملک میں سردی کی لہر آنے کا امکان
آئندہ 2 روز میں ملک میں سردی کی لہر آنے کا امکان

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے آئندہ 2 روز میں ملک میں سردی کی لہر آنےکا امکان ظاہرکیا ہے۔

جواد میمن کا کہنا ہےکہ بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں اور شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔سندھ بلوچستان میں 12 گھنٹے بعد موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،

جواد میمن کے مطابق سسٹم کا مرکز افغانستان اور اس سے ملحق پاکستان کے حصے ہیں، سندھ اور بلوچستان سے موسلادھار بارش کا سلسلہ تقریباً ختم ہوچکا ہے۔ملک پر اثر انداز مغربی لہر کے اثرات اب پنجاب اور شمالی علاقوں پر اثر انداز ہیں،

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 24 سے36 گھنٹوں میں پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے، 6 فروری کی دوپہریا شام تک یہ سسٹم بیشترپاکستانی علاقوں سے نکل جائےگا، اس سسٹم کے بعد ملک میں سردی کی نئی لہر آنےکا امکان ہے۔

Related Posts