حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافےکی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں24 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔
نگران وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے۔