کراچی : ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے مزید بڑھ گئے۔
ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا،سونا 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا ، 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 442 روپے پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کے اضافے سے 2052 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔