امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوتے ہی ایف بی آر متحرک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عام انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد ایف بی آر بھی متحرک ہوگئی ہے اور اسکروٹنی کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیے ہیں۔

ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے، پیر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب ایف بی آر نے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیے ہیں، ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے ملک بھر میں ایف بی آر کے دفاتر کھلے ہیں۔

ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جمہوری اقدار کو تقویت دینے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے، ایف بی آر اسکروٹنی میں الیکشن کمیشن کی مدد کررہا ہے، یہ اسٹریٹجک کوشش انتخابی عمل کے اندر شفافیت کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

Related Posts