کوئی قانون سے برتر نہیں، مشتعل ہجوم کا رویہ مجرمانہ تھا۔زلفی بخاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے
سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی  برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے واقعے پر بے حد افسوس ہے، قانون سے کوئی برتر نہیں جبکہ مشتعل ہجوم کا رویہ مجرمانہ تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شب اپنے بیان میں معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ لاہور میں ہونے ولے پرتشدد واقعے میں 6 افراد اپنی جان سے گئے، واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی  پڑھیں: وزیراعظم نے لاہور میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ حملے کانوٹس لے لیا

معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری نے کہا کہ اگر ہم اس واقعے کی کم سے کم الفاظ میں مذمت کرنا چاہیں تو یہ مجرمانہ اور شرمناک تھا، جبکہ 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے دوران صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے بیان میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فیاض چوہان کو تشدد کا نشانہ بنانا، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

مزید پڑھیں: مریضوں اور لواحقین کو ہراساں کرنا قابلِ افسوس ہے۔معاونِ خصوصی

Related Posts