ملک کو امریکا یا بھارت نے نہیں، ہم نے خود نقصان پہنچایا۔نواز شریف

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف
نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو امریکا یا بھارت نے نہیں بلکہ ہم نے خود نقصان پہنچایا۔ جھوٹ اور بدتمیزی کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آئین ٹوٹ جائے تو ججز آئین شکن کو ہار پہناتے نظر آتے ہیں اور اگر پارلیمان ٹوت جائے تو قرار دیا جاتا ہے کہ ٹھیک ہوا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM5MTAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzkxMCAtINi52KfZhSDYp9mG2KrYrtin2KjYp9iq2Iwg2YXZhNqpINio2r7YsSDaqduSIDI2Ntit2YTZgtmI2rog2LPbkiDYp9mF24zYr9mI2KfYsdmI2rog2qnbkiDZhtin2YUg2KLYrCDYs9uSINiz2KfZhdmG25Ig2KLZhtinINi02LHZiNi5IiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE1NDk5MywiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8wMy9FQ1AtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Iti52KfZhSDYp9mG2KrYrtin2KjYp9iq2Iwg2YXZhNqpINio2r7YsSDaqduSIDI2Ntit2YTZgtmI2rog2LPbkiDYp9mF24zYr9mI2KfYsdmI2rog2qnbkiDZhtin2YUg2KLYrCDYs9uSINiz2KfZhdmG25Ig2KLZhtinINi02LHZiNi5Iiwic3VtbWFyeSI6Iti52KfZhSDYp9mG2KrYrtin2KjYp9iqINqp24zZhNim25Ig2YXZhNqpINio2r7YsSDaqduSIDI2Ntit2YTZgtmI2rog2LPbkiDYp9mF24zYr9mI2KfYsdmI2rog2qnbkiDZhtin2YUg2KLYrCDYs9uSINiz2KfZhdmG25Ig2KLZhtinINi02LHZiNi5INuB2Yjar9im25Ig24HbjNq625QgXG4iLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

خطاب کے دوران ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ 2017ء میں ملک اچھا چل رہا تھا اور حکومت کو لگتا تھا کہ ملک کی تعمیرِ نو ہوئی۔ ہماری پالیسیوں کے دور رس نتائج برآمد ہوئے۔ ملک انڈسٹریلائزیشن کی جانب گامزن اور شرحِ نمو میں اضافہ ہورہا تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ڈھائی سال کے بعد ہماری حکومت ختم کی گئی۔ 4 سال تک ہم نے ڈالر کو ہلنے نہیں دیا تھا۔ عمران خان کے آتے ہی ڈالر کو پر لگے، آر ٹی ایس بند کرکے سیلیکٹڈ بندہ وزیر اعظم بنا دیا گیا، پارٹی سے لوگ توڑ لیے گئے۔

نواز شریف نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ ہم دیکھ کر بھی خاموشی کا فیصلہ کرتے ہیں۔ کہا گیا نواز شریف اور مریم نواز جیل سے باہر نہ آئیں، بصورتِ دیگر 2 سال کی محنت برباد ہوجائے گی۔ قوم کو بھی پتہ چلے کہ 2 سال کی محنت کیا تھی۔ 

Related Posts