عام انتخابات، ملک بھر کے 266حلقوں سے امیدواروں کے نام آج سے سامنے آنا شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان

عام انتخابات کیلئے ملک بھر کے 266حلقوں سے امیدواروں کے نام آج سے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ کون کس حلقے سے الیکشن لڑے گا، معلومات کا اجراء شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں امیدواروں کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے جو 22دسمبر تک جاری رہے گا۔ ناموں کی فہرست 23دسمبر کو جاری کردی جائے گی۔ 30دسمبر تک کاغذات کی پڑتال ہوگی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM4MTYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzgxNiAtINin2YTbjNqp2LTZhiDaqduM2YTYptuSINi52YXZhNuMINin2YLYr9in2YXYp9iq2Iwg2qnYp9i62LDYp9iq2ZAg2YbYp9mF2LLYr9qv24wg2KLYrCDYrNin2LHbjCDaqduM25Ig2KzYp9im24zauiDar9uSIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE1MDY4NiwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8wMS9FQ1AtNC0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2KfZhNuM2qnYtNmGINqp24zZhNim25Ig2LnZhdmE24wg2KfZgtiv2KfZhdin2KrYjCDaqdin2LrYsNin2KrZkCDZhtin2YXYstiv2q/bjCDYotisINis2KfYsduMINqp24zbkiDYrNin2KbbjNq6INqv25IiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KfZhNuM2qnYtNmGINqp24zZhNim25Ig2LnZhdmE24wg2KfZgtiv2KfZhdin2Kog2qnYpyDYoti62KfYsiDbgdmI2q/bjNin2Iwg2KfZhduM2K/ZiNin2LHZiNq6INqp2YjYudin2YUg2KfZhtiq2K7Yp9io2KfYqiAyMDI0INqp24zZhNim25LCoCDaqdin2LrYsNin2KrZkCDZhtin2YXYstiv2q/bjCDYotisINis2KfYsduMINqp24zbkiDYrNin2KbbjNq6INqv25LblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 3 جنوری تک کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ 12 جنوری کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ 13جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردئیے جائیں گے۔ 8فروری کو عام انتخابات ہوں گے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کی نشست این اے 194 سے الیکشن لڑیں گے۔ سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے انتخابی فارم وصول کر لیا۔ استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی فارم وصول کرچکے ہیں۔

جہانگیر ترین نے این اے 155، پی پی 227 اور 228 کیلئے کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے۔ خیال رہے کہ الیکشن کیلئے ملک بھر میں کاغذاتِ نامزدگی کے حصول کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد کے 3 حلقوں کیلئے 82امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے۔

راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 14نشستوں کیلئے 69امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی رواں ماہ کی 22 تاریخ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

Related Posts