عائشہ منزل کی آگ سے متاثرہ عمارت میں رہائش کی اجازت دے دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائشہ منزل کی آگ سے متاثرہ عمارت میں رہائش کی اجازت دے دی گئی
عائشہ منزل کی آگ سے متاثرہ عمارت میں رہائش کی اجازت دے دی گئی

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایئر یا عائشہ منزل پر آگ سے متاثرہ عمارت کے رہائشیوں کو رہائش کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے جیونیوز کو بتایا کہ ٹیکنیکل کمیٹی نے متاثرہ عمارت میں رہائش کی اجازت دے دی ہے، متاثرہ عمارت کی چاروں منزلیں رہائش کے قابل ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ پولیس اور ریسکیو اہلکار رہائشیوں کو ان کے گھر پہنچانے میں مدد کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بینش شبیر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ آگ سے عمارت کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔

عائشہ منزل شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، 4افراد جاں بحق

عمارت کے اوپر موجود فلیٹ محفوظ ہیں، گراؤنڈ فلور کو نقصان ہوا ہے جسے مرمت کی ضرورت ہے۔

Related Posts