ثانیہ مرزا نے بیابان صحرا سے تصاویر شیئر کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثانیہ مرزا نے بیابان صحرا سے تصاویر شیئر کردیں
ثانیہ مرزا نے بیابان صحرا سے تصاویر شیئر کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دبئی کے صحرا میں مختلف انداز میں پوز دیتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اکیلی سنسان بیان صحرا میں دکھائی دے رہی ہیں۔

ان کی شیئر کردہ تصویر دبئی کے صحرا کی ہے، انھوں نے کیپن میں لکھا کہ ”آپ جو ڈھونڈ رہے ہیں وہ وہاں نہیں ہے۔ یہ آپ میں ہے۔“

چند گھنٹوں قبل شیئر کی گئی تصاویر کو 40 ہزار سے زیادہ مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر مختلف کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

سابق ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے ہاں 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔ وہ اکثر اپنے بیٹے کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

Related Posts