اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وکلاء کی جانب سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملہ اور توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور چیف سیکرٹری سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پی آئی سی میں پیش آنے والے واقعے کی چیف سیکریٹری اورآئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے مال وجان اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےبھی وکلاء کی جانب سے دل کے اسپتال پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں لاہور جارہا ہوں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں وکلاء کا امراض قلب کے اسپتال پر دھاوا، طبی امداد نہ ملنے پر 6 مریض جاں بحق