نیاگرا رینبو برج پر گاڑی میں دھماکے سے 2افراد ہلاک، کینیڈین وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیاگرا رینبو برج پر گاڑی میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا امریکا سرحد پر ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا امریکا سرحد پر واقع نیاگرا فالز کے نزدیک رینبو برج پر گاڑی میں دھماکہ امریکی حدود میں ہوا، جس کے بعد رینبو برج کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا۔ کینیڈین وزیر اعظم نے صورتحال کو سنجیدہ قرار دیا ہے۔

حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو کہاں رکھا ہوا ہے؟

امریکا میں گورنر نیو یارک کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ خوفناک واقعہ، دھماکہ اور حادثہ تھا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گاڑی پر سوار 2افراد ہلاک ہوئے۔ ایک سرحدی چوکی سے گزرنے کے بعد دوسری بار چیکنگ کے دوران دھماکہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

فلسطینیوں کا جذبہ ایمانی امریکیوں کو اسلام کی طرف کھینچنے لگا

دوسری بار چیکنگ کیلئے منتخب ہونے پر کار کی رفتار تیز ہوئی جو ایک بیرئیر سے ٹکرا کر پھٹ گئی۔ دھماکے کے بعد امریکا اور کینیڈا کے مابین 4 سرحدی راستے بند کردئیے گئے۔ رینبو برج نیاگرا دریا کے راستے سے کینیڈا اور امریکا کو ملاتا ہے۔

واقعے کے متعلق ایک امریکی سینیٹر چک شومر کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی نے دھماکے کے بعد 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی وجہ یا مرنے والوں کی شناخت سامنے نہیں آسکی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ 

Related Posts