پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا جس پر نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ شہریوں کی صحت کی حفاظت کیلئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے 10اضلاع میں 1 ہفتے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لاتے ہوئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیر ڈاکٹر جمال ناصر نے بیان جاری کردیا۔
سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
صوبائی وزیر جمال ناصر نے کہا کہ فضا میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث حکومت اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں ماسک پہننا لازمی قرار دے چکی ہے۔ پابندی کا اطلاق لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور گوجرانوالہ پر ہوگا۔
مولانا فضل الرحمٰن اسٹیبلشمنٹ کا دفاع کرنے لگے
ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ سیالکوٹ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور نارووال میں بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ شہریوں کی صحت کا تحفظ ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ اسموگ کے باعث بیماریوں اور الرجی سے بچنا ضروری ہے۔
خیال رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے اہم شہروں میں اسموگ کے باعث شہریوں کو آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔