ورلڈکپ فائنل2023: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈکپ فائنل2023: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ورلڈکپ فائنل2023: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آسٹریلیا نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کا مقابلہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے، اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں پہنچنے سے قبل بھارتی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے، بھارتی ٹیم نے پہلے مرحلے میں تمام 9 ٹیموں کو اور پھر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا جب کہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے آٹھ میچ جیت چکی ہے۔

تصویری تجزیہ: آسٹریلین کرکٹ کی نامور جوڑیاں ورلڈ کپ فائنل میں شریک

فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

Related Posts