جنوبی افریقہ نے اسرائیل کو عالمی فوجداری عدالت میں گھسیٹ لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں شکایت درج کرا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیل کے کھلے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں ریفرل دائر کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا کا کہنا ہے اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے، جہاں ہزاروں فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور اسپتال اور عوامی انفراسٹرکچر تباہ ہو چکے ہیں۔

ریاست کے سوا کسی بھی گروہ کی طرف سے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے، سپہ سالار

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور یقین ہے کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرےگی۔

واضح رہے کہ غزہ پر جارحیت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر جنوبی افریقہ پہلے ہی اسرائیل سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا چکا ہے۔

 جنوبی افریقی وزیر خارجہ Naledi Pandor نے کہا تھا کہ ہمیں غزہ میں معصوم بچوں اور شہریوں کی شہادتوں پر بہت زیادہ تشویش ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ اسرائیلی رویہ اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

ایک اخبار کے لیے لکھے گئے مضمون میں جنوبی افریقی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری جاری ہے اور اب تک ساڑھے 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Posts