شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان سے شادی کرلیتیں۔
اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں احسن خان کے ساتھ کی جانے والی گفتگو میں ان کی فین ہونے حتیٰ کہ ان کو پسند کرنے کا بھی اعتراف کیا۔
احسن خان نے دوران گفتگو انکشاف کیا کہ صبا کسی کی محبت میں گرفتار ہیں جس پر صبا نے اپنے پسندیدہ شخص کا نام بتادیا، مگر تفصیلات بتانے کے بجائے صرف ہنسنے پر اکتفا کیا۔
احسن خان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ اگر صبا کو انڈسٹری میں کوئی ایک ایسا اداکار منتخب کرنے کیلئے کہا جائے جس کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو وہ اس سے شادی کرلیتیں؟
اس پر صبا نے احسن خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا جس پر احسن خان نے حیرانی کے ساتھ ساتھ خوشی کا بھی اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کا تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی شادی سے متعلق بڑا دعویٰ
صبا قمر نے بتایا کہ وہ اداکارہ بننے سے قبل حسن خان کی بہت بڑی مداح تھیں، ان کا نمبر کسی سے حاصل کرنے کے بعد انہیں بار بار مس کالز دیتی تھیں اور میسج کرتی تھیں کہ ایک دن وہ دونوں ساتھ ہوں گے۔