ویڈیو گیم سے متاثر ملزم کی گاڑی چھیننے کی کوشش، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویڈیو گیم سے متاثر ملزم نے گاڑی چھیننے کی کوشش ناکام ہونے پر جواں سال آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کو قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سچل پولیس نے حیدر آباد کے ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے نوجوان ملزم کو گرفتار کرکے آلۂ قتل برآمد کرلیا۔ قاتل نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی چھیننے کیلئے شاہ زیب کو قتل کیا۔

کمسن بچی سے زیادتی، عدالت نے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی

آج سے 6روز قبل 9نومبر کی رات کو اسکیم 33، سمرا چوک کے قریب حیدر آباد کے رہائشی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور 28سالہ شاہ زیب کو ایک شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ نوجوان ڈرائیور کی لاش گاڑی سے کچھ فاصلے پر برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں پانی کی چوری 20فیصد تک ختم

پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول نوجوان شاہ زیب حیدر آباد سے رائیڈ لے کر کورنگی کراسنگ کے علاقے میں آیا۔ اس دوران مقتول کے والد نے اپنے بیٹے سے مسلسل رابطہ جاری رکھا ہوا تھا اور گاڑی کی لوکیشن بھی ان کے علم میں رہی۔

سواری کورنگی کراسنگ پر اتارنے کے بعد شاہ زیب نے والد سے کہا کہ میں نے اسکیم 33 سے ایک اور رائیڈ لے لی ہے، اسے اٹھانے جارہا ہوں۔ اس وقت شاہ زیب کی گاڑی اسکیم 33 میں موجود تھی، جس کے بعد مقتول کے والد نماز کیلئے چلے گئے۔

نماز ادائیگی کے بعد والد نے بیٹے شاہ زیب کو کال کی تو اس نے فون نہیں اٹھایا، جس پر والد نے گاڑی کو ٹریکر کمپنی کی مدد لے کر بند کرادیا۔ کراچی میں موجود رشتہ داروں کو گاڑی کی لوکیشن پر بھیج کر خود بھی دوسرے بیٹے کے ہمراہ کراچی آگئے۔

اس دوران مددگار 15 پر پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔ ایک رشتہ دار فیضان نے سمیرا چوک کے قریب سے شاہ زیب کی لاش ملنے کی تصدیق کردی۔ کسی نے شاہ زیب کو سر پر گولی مار کر قتل کردیا تھا، جس پر والد محمد ریاض انصاری نے مقدمہ درج کروادیا۔

ملزم کی گرفتاری کیلئے سچل آپریشن پولیس اور انوسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عبدالصمد نامی شخص کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال کیا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی سے مدد لی گئی۔

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کا کہنا ہے کہ نوجوان قاتل عبدالصمد کی گرفتاری تکنیکی بنیادوں پر کار ٹریکر اور دیگر ذرائع سے عمل میں لائی گئی۔ ملزم نے شاہ زیب کی گاڑی آن لائن بک کی اور جیسے ہی گاڑی اس کے پاس سمیرا چوک پہنچی، ملزم نے پستول نکال لیا۔

شاہ زیب پستول دیکھ کر محتاط ہوگیا تاہم ملزم صمد نے گاڑی سائیڈ پر لگانے کا کہہ کر جیسے ہی مقتول نے گاڑی روکی، اس کی گردن کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے باعث شاہ زیب موقعے پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق قاتل نے ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر گاڑی چھیننے کی کوشش کی تھی۔

Related Posts