سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کا سالڈ ویسٹ انرجی اور ایفی شینسی پروجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Cabinet
سندھ کابینہ نے خواجہ سرائوں کیلئے نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دیدی

کراچی :سندھ حکومت اور ورلڈ بینک نے کراچی شہر کی گلیوں،نکاسی کے نالوں اورندیوں/ کینالز سے کچرے کو ہٹانے اور بہتری کے لیے 200 ملین ڈالرز سے سالڈ ویسٹ انرجی اور ایفی شینسی پروجیکٹ (ایس ڈبلیو ای ای پی) شروع کرنے پر اتفاق کیاہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا ورلڈ بینک کے وفد جس کی قیادت کیٹلائنا ماریو لینڈا ، پریکٹس منیجر سائوتھ ایشیا اربن کررہے تھے کے ساتھ وزیراعلی ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔وفد کے دیگر اراکین میں لیکسن گیو،پروگرا م لیڈر سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ ، شعیب رشید اربن اسپیشلسٹ شامل تھے۔

وزیراعلی سندھ کی معاونت صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ ، چیئر پرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ایس ڈبلیو ایم اے)آصف اکرام،پی ڈی کمپیٹیٹیو اینڈ لیوایبل سٹی آف کراچی زبیر چنا نے کی۔

مزید پڑھیں:حجاج کرام کی جانب سے جمع کروائی رقم پر بینکوں سے سود لینے کا انکشاف

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ شہر میں تمام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ڈسپوزل کو بہتر بنانے کے لیے 1.6 بلین روپے کی ایک اسکیم اے ڈی پی میں رکھی ہے مگر ہم اس پر سائنٹیفک بنیادوں پر کام کرنا چاہتے ہیں اور کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے خواہاں ہیں ۔

ورلڈ بینک نے ایس ڈبلیو ای ای پی کی 200 ملین ڈالرز کی ایک اسکیم کی پیشکش کی ہے جس کے تحت گلیوں،ندی نالوں سے کچرے کو ہٹانے اور جمع کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنایاجائیگا۔اس منصوبے کے تحت گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن ہر ایک ضلع میں قائم کیاجائے گااور اسے لینڈ فل سائٹ تک مزید ڈسپوزل کیاجائے گا اور اس کچرے سے انرجی پروجیکٹ ڈیولپ بھی کیاجائیگا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی شہر ایک بہت خوبصورت شہر ہے مگر مناسب صفائی کے مسائل کی وجہ سے اس کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اسے پاکستان کا سب سے صاف ستھرا شہر بنانے کا خواہاں ہوں۔وزیراعلی سندھ نے چیئرپرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں سیکریٹری بلدیات سندھ اور ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم اے بطور رکن شامل ہوں گے۔یہ کمیٹی پروجیکٹ کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لے گی تاکہ اسے حتمی منظوری کے لیے وزیراعلی سندھ کو پیش کیاجاسکے۔

Related Posts