کراچی کے بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈسکوز نے کراچی کے صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست دائرکردی ہے۔
درخواست جولائی تا ستمبر سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر دائر کی گئی ہے، درخواست کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر یکساں ٹیرف کے تحت ہوگا۔
پہلی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں درخواست 28 اکتوبرکو دائر کی گئی تھی، نیپرا نے اس سلسلے میں نظرثانی نوٹس جاری کردیا ہے۔
درخواست میں کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے، مرمت اور آپریشن کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے، بجلی چوری اور لائن لائسز کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ روپے اور بجلی کے سسٹم کے استعمال کی مد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔