آئی ایم ایف نے ٹیکس کے معاملے میں ڈومور کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف نے ٹیکس کے معاملے میں ڈومور کا مطالبہ کردیا
آئی ایم ایف نے ٹیکس کے معاملے میں ڈومور کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیکس کے معاملے میں پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ(آئی ایم ایف) نے ریٹیلرز اور ریئل اسٹیٹ سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے اور زرعی آمدن سے انکم ٹیکس وصولیاں بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم کے مطالبے کے بعد وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس کلیکشن میں شارٹ فال ہوا تو ریٹیلرز پر دسمبر کے بعد سے فکسڈ ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے ٹیکس پالیسی میں ترامیم اور ٹیکس خامیوں کو ختم کرنے کیلئے ایف بی آر کو تجاویز بھی دی ہیں، جن سیکٹرز سے ٹیکس وصولی کم ہے وہاں ٹیکس پالیسی مؤثر بنا کر عمل درآمد کیا جائے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق اور صوبے قومی ٹیکس محاصل میں مشترکہ کوششوں کو تیز کریں، ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے اسکیم متعارف کرانے کے اختیارات ایف بی آر کے پاس ہیں، ایگریکلچر پر ٹیکس کیلئے صوبوں سے مشاورت کی جائے۔

15 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ ضبط

ذرائع ایف کے مطابق آئی ایم ایف مشن پرسوں تک ریونیو پروجیکشن رپورٹ پر رسپانس دے گا، ایف بی آر نے رواں مالی سال کے اختتام تک ریونیو پروجیکشن رپورٹ آئی ایم ایف کو فراہم کر دی۔

Related Posts