پاکستان کے ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے سے متعلق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں کھیلے۔
سارو گنگولی نے بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے ، پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیمی فائنل سے بڑا کوئی اور میچ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم اگرچہ ورلڈ کپ میں شاندار کھیل رہی ہے لیکن ورلڈ کپ نہ جیتا تو حیران نہیں ہوں گا۔ کھیل میں کچھ بھی ممکن ہے، بھارتی ٹیم کی کارکردگی اتنی تیزی سے نہیں گرے گی۔
آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ٹیم پورے ورلڈ کپ میں بہت شاندار دکھائی دے رہی ہے، بھارتی ٹیم اسی طرح کھیل جاری رکھے گی۔