سری لنکا نے بنگلادیش کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں جیت کے لیے 280 رن کا ہدف دے دیا۔
بنگلادیش نے نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی ٹیم 50 ویں اوور کی تیسری گیند پر 279 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے 34 اور مہیش تھیکشانا نے 22 رن کی اننگ کھیلی، چراتھ اسالنکا نے 108 رن کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ سدیرا سمارا وکراما 41 اور نسانکا 41 رن بنا کر نمایاں رہے۔
سری لنکا کے تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دیا گیا،اینجیلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوئے۔
بنگلایش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آؤٹ کا کہہ کر آؤٹ کرنے کی اپیل کی، امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کی بنیاد پر آؤٹ قرار دے دیا۔
اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی۔
بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 اور شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
آؤٹ کیا۔