ڈی آئی خان میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس میں پٹرول پمپ پردھماکہ، 35افراد ہلاک، 80زخمی
روس میں پٹرول پمپ پردھماکہ، 35افراد ہلاک، 80زخمی

پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

ٹانک اڈا پر ایلیٹ فورس کی نفری لے جانے والی گاڑی کو نامعلوم افراد کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد افراد جن میں پولیس اہلکار اور شہری شامل ہیں، زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تو اس موقع پر نامعلوم افراد کی جانب سے اسپتال میں موجود پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔

کراچی میں پولیس کا سرچ آپریشن، متعدد غیرقانونی غیر ملکی گرفتار

واضح رہے کہ پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان سے ایلیٹ فورس کی نفری ٹکواڑہ چیک پوسٹ کے لیے جارہی تھی کہ ٹانک اڈا کے قریب پولیس وین کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

زخمیوں میں عبدالحمید، اسحاق، قدرت اللہ، ناصر، یاسمین، شیرین، قمر زمان و دیگر شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا آپریشن شروع کردیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں موٹرسائیکل کا استعمال کیا گیا ۔ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کی عمریں 15 سے 20 سال ہیں ۔ ایک جاں بحق شخص کی شناخت قمر زمان کے نام سے ہوئی ہے ۔ زخمیوں میں 2 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔

Related Posts