ورلڈکپ 2023: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈکو 5 رنز سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈکپ 2023: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈکو 5 رنز سے شکست دے دی
ورلڈکپ 2023: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈکو 5 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے ہرا دیا۔

آسٹریلیا نے دھرمشالہ کے ہماچل پردیش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی جم کر مقابلہ کیا، تاہم میچ کے نتائج اپنے حق میں نہ کرسکی، کیوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رن بناسکی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.2 اوور میں 388 رن بناکر پویلین لوٹ گئی۔

ورلڈ کپ2023: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

389 رن کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 383 رنز بناسکی، نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا نے 116 رن کی اننگز کھیلی، ڈیرل مچل نے 54 رن بنائے۔

Related Posts