اسرائیل پاگل پن کو روکے، طیب اردوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی افواج کے فلسطینی سرزمین پر حملے تیز ہونے کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ پاگل پن فوراً بند کرے اور غزہ میں اہداف پر اپنے حملوں کو ختم کرے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اردوان نے کہا کہ گزشتہ رات غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شدت آئی اور اسرائیل نے ایک بار پھر خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا اور جاری انسانی بحران کو مزید خراب کر دیا۔

اسرائیل کو فوراً اس دیوانگی کو روکنا اور اپنے حملے ختم کرنے چاہئیں۔

افغان شہریوں کی وطن واپسی، مزید 5000تارکینِ وطن افغانستان لوٹ گئے

غزہ میں وزارتِ صحت کے مطابق علاقے پر اسرائیلی حملوں میں 7,300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں تقریباً 3,000 بچے بھی شامل ہیں۔

اردوان نے ہفتے کے روز استنبول میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکلنے والی ریلی کے لیے بھاری تعداد میں لوگوں کی شرکت کی بھی حوصلہ افزائی کی جس کا اہتمام ان کی اے کے پارٹی نے کیا ہے اور جس میں تقریباً 10 لاکھ افراد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بآوازِ بلند اعلان کرتے ہیں کہ ہم اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دو عشروں کے اقتدار کے دوران اردوان نے متعدد بار فلسطینیوں کے حق میں موقف اختیار کیا لیکن گزشتہ سال وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے بھی آگے بڑھے اور ستمبر میں وزیرِاعظم نیتن یاہو سے پہلی بار ملاقات کی۔

لیکن بدھ کے روز غزہ میں حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف اسرائیل کی غیر انسانی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے وہاں کا دورہ کرنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا۔ انہوں نے حماس کو ایک دہشت گرد گروپ نہیں بلکہ اپنی سرزمین کے لیے لڑنے والے آزادی پسندوں کے طور پر بیان کیا جس کی اسرائیلی حکومت کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

Related Posts